ابنا: رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق وزیر خارجہ منوچہر متکی نے ہندوستان میں فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کی اسلامی انجمن کے اجلاس میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد متعدد انتخابات کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سرنوشت کے تعیّن میں عوام کے کردار ادا کرنے اور انتخابات کو اعتقادی بنیاد کا حصہ قرار دیا اور اس سلسلے کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی عظیم یاد گار سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی حفاظت اور نگہداری پر تاکید کی۔ جناب منوچہر متکی نے مزید کہا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام ، عوامی دینی حاکمیت کے اصول پر استوار ہے، اور گذشتہ 35 برسوں میں ایران میں جمہوری اقدار کی عظیم الشان مثالیں قائم ہوئی ہیں۔
.......
/169